ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ڈمپر کے موٹر سائیکل کو کچل دینے اویس سلیم جاں بحق بھائی شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے کچل دینے سے 18 سالہ سائیکل سوار اور ڈمپر کی ٹکر سے ،23 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور اس کا 18 سالہ بھائی شدید زخمی ہو گیا ،ذرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ کے قصبہ شاہپور محبوب کالونی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے کچل دینے سے پانی بھرنے جانے والا 18 سالہ سائیکل سوار محمد رضوان جا ں بحق ہو گیا۔اسی طرح سرگودھا لاہور روڈ چک 91 سیم نالہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے موٹر سائیکل کو کچل دینے میں چک 91 الف کا 23سالہ نوجوان اویس سلیم جاں بحق اور اس کا 18 سالہ بھائی عبدالرحمن شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس پہنچ کر مصروف تفتیش ہے ۔