تھانہ میلہ پولیس نے گمشدہ لڑکے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ میلہ پولیس کی کاروائی، گمشدہ لڑکے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔
تھانہ میلہ پولیس کو 12 سالہ ساجد کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او میلہ نے گمشدہ کو ڈھونڈ کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی، جس کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جس پر والدین نے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔