میانوالی ضلع بھر میں بے روزگاری اپنے عروج پر پہنچ چکی

میانوالی ضلع بھر میں بے  روزگاری اپنے عروج پر پہنچ چکی

کندیاں (نمائندہ دنیا) میانوالی ضلع بھر میں بے روزگاری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے جہاں ایک محتاط اندازے کے مطابق 6 لاکھ پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوان بچیاں اور بچے بے روز گار ہیں جو لمبے عرصہ سے باعزت روز گار کے منتظر ہیں۔

 مہنگائی کی وجہ سے بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں روزگار دینے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کو روز گار فراہم کا بندوبست کریں میانوالی ضلع بھر میں انڈسٹریل زون قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تحصیل عیسی خیل تحصیل میانوالی ،تحصیل پپلاں میں کم از کم 6 انڈسٹریل زون بنا کر بیروز گاری پر آسانی سے قابو پایا جاسکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں