پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی
کندیاں (نمائندہ دنیا)گزشتہ ایک ماہ کے دوران تواتر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کے بعد کندیاں میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا ہے۔
غریب دیہاڑی دار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں پیٹرولیم مصنوعات میں ہواضافہ کے بعد عوامی سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ سابقہ دور حکومت میں مہنگائی کیخلاف مارچ کرنیوالے حکمران آج ہر جانب سے غریب کا خون چوسنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش،ادویات،سبزی اور پھل اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں 3گنا تک اضافہ ہوچکا ہے