دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
بھیرہ (نامہ نگار)دیانت فاؤنڈیشن ترکیہ اور مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے اشتراک سے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار ڈنر مسلم ہینڈز کے ضلعی کوآرڈینیٹر شاہد رفیق کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا جس میں علماء کرام، معززینِ علاقہ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری، ڈاکٹر نعیم الدین الازہری، پروفیسر معراج خان، پیر ابرار حیات شاہ عطاالرحمن اقبال مہر محمد بلال طاہری اور محمد عظمت اقبال سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔