پنجاب بھر کی طرح شاہپور صدر میں بھی نگہبان دسترخوان سجائے گئے
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح شاہپور صدر میں بھی نگہبان دسترخوان سجائے گئے ہیں ، پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار محمد عاصم شیر میکن نے نگہبان دسترخوان پر روزہ افطار کیا۔
تحصیلدار طلعت سپرا ،میاں عامر عطا بھٹہ ایڈووکیٹ ،چیف آفیسر ایم سی شاہپور مبشر کلیم گل، شیخ جواد احمد ،ملک طاہر اعوان چوہدری محمد افضل میکن ، ،سردار فخر عباس میکن ،سردار مظہر حیات میکن ودیگر نے شرکت کی ۔مسعود خالد سیال ،سید امیر علی شاہ رانا مرتضیٰ مقبول،راؤ زوہیب ،صفدر حسین کھوکھر ودیگر نے بھی ان کے ہمراہ رمضان نگہبان دسترخوان پر روزہ افطار کیا ، پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے بہترین انتظامات کرنے پر چیف آفیسر مبشر کلیم گل کی کاوشوں کو سراہا ۔