ظفر کالونی کے مسائل ایک عرصہ سے حل طلب

ظفر کالونی کے مسائل  ایک عرصہ سے حل طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کے اعلانات اور دعوؤں کے برعکس ظفر کالونی بلاک اے ،بی ، سی اور ایف کے چھوٹے چھوٹے مسائل ایک عرصہ سے حل طلب چلے آ رہے ہیں۔

علاقہ پینے کے صاف پانی ، سیوریج، صفائی اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ’خستہ حال سیوریج کے باعث شائد ہی کوئی گلی ہو جہاں پانی کھڑا نظر نہ آتا ہو،گلیوں میں نصب سیوریج پائپ لائن جگہ جگہ سے بیٹھ چکی ہیں ، آبادی کو سرکاری طور پر فراہم کیا جانے والا پانی مضر صحت ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں