زیر تربیت افسران کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا مطالعاتی دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی انتظامی سروس (پی ایم ایس) کے زیر تربیت افسران نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا مطالعاتی دورہ کیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے افسران کو اسپتال کے مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، آپریشن تھیٹرز، فارمیسی، اور دیگرطبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے بتایا کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایاجارہا ہے ۔