حکومت نے میونسپل کمیٹی کلورکوٹ کی حلقہ بندی کی منظوری دیدی
حکومت نے میونسپل کمیٹی کلورکوٹ کی حلقہ بندی کی منظوری دیدی یو سی نون ڈگر کا اربن ایریا اب ایم سی کلورکوٹ کا ایریا تصور ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)حکومت پنجاب نے میونسپل کمیٹی کلورکوٹ کی نئی حلقہ بندی کو منظور کرتے ہوئے ایم سی کلورکوٹ کے نئے ایریا کو شامل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق یو سی نون ڈگر کا اربن ایریا اب ایم سی کلورکوٹ کا ایریا تصور ہوگا۔ میونسپل کمیٹی کلورکوٹ کی حدود اور ابادی کو پورا کے لیے قریبی یوسی نون دگر کا اربن ایریا کو ایم سی کلورکوٹ کیساتھ شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی اس سلسلہ میں ایم سی کے حق اور مخالفت میں درخواستیں بھی گئیں تمام تر قانونی تقاضوں کو مکمل کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے ایم سی کلورکوٹ کی نئی حلقہ بندی کو منظور کرتے ہوئے یوسی نون ڈگر کے اربن ایریا کی ابادی کو ایم سی کلورکوٹ میں شامل کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔