سیاسی قوتوں میں ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنا ضروری ،پیپلز پارٹی خوشاب

 سیاسی قوتوں میں ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنا ضروری ،پیپلز پارٹی خوشاب

سیاسی قوتوں میں ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنا ضروری ،پیپلز پارٹی خوشاب خطے پر منڈلانے والے جنگ کے بادل کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتے

خوشاب(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ موجودیہ قومی اور بین الاقوامی حالت کے تناظر میں پاکستان کا وقار اور تشخص برورار رکھنے کیلئے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے اکابرین میں ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنا ضروری ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ حالات کشیدہ ہیں اور دوسری جانب برادر اسلامی ملک ایران امریکی اور روسی حملوں کی لپیٹ میں ہے ، یہ صورتحال خطے امن کیلئے ایک سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے ، خطے پر منڈلانے والے جنگ کے بادل کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں ملک محمد علی ساول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کی محافظ ہے اس صورتحال کے تدارک کیلئے اپنی مخلصانہ جدوجہد جاری رکھے گی ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اکابرین نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئیمفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک کی تما تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوششیں کیں لیکن بعض مفاد پرست سیاستدانوں کی ہٹ دھرمی راستی کی دیوار بنی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کا تقاضہ ہے کہ تما م جمہوری قوتیں متحد ہو کر ان خطرات سے نمٹنے کیلئے اورملکی معیشت کے استحکام کیلئے مل جل کر جدو جہد کریں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں