منشیات فروش کو قید و جرمانہ

منشیات فروش کو قید و جرمانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے عمر حیات منشیات جو کہ فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا تھاکو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

 اور چالان مقامی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس پر معزز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 540 گرام چرس رکھنے کے جرم میں 05 سال قید بامشقت اور 40 ہزار جرمانہ اور 200 گرام آئس رکھنے کے جرم میں 3 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ڈی پی او سرگودھا کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو کو مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچانے پر شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں