فیسکو آفس میں آ نے والے شہری کی مو ٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیسکو آفس میں کام کے سلسلے میں آیا شہری موٹر سائیکل سے محروم کردیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم فیسکو آفس میں احمد نامی شہری کام کے سلسلہ میں آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کرکے دفتر کے اندر داخل ہوگیا۔
اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔