ڈپٹی کمشنر کاسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امام بارگاہوں کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کاسیکورٹی انتظامات کا جائزہ  لینے کیلئے امام بارگاہوں کا دورہ

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے حوالہ سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

 اس دوران انہوں نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ جوہرآباد اور کربلا ٹرسٹ خوشاب ک وزٹ کیا اس دوران ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی او صدر سرکل نے انہیں 21رمضان المبارک یومِ حضرت علی کرم اﷲ وجہہ پر نکلنے والے جلوسوں کے راستوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ یوم حضرت علی کے تمام جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔جلوسوں کے دوران گلیوں، بازاروں کو بیرئیر، خاردار تاروں اور قناتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹرز سے چیکنگ کی جائے گی اور گھروں کی چھتوں پر بھی پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں