کچہ گجرات میں غریب افراد کے مکانات گرانے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا، پولیس

کچہ گجرات میں غریب افراد کے مکانات  گرانے کا کوئی حکم نامہ نہیں ملا، پولیس

کندیاں(نمائندہ دنیا)تھانہ کندیاں کی حدود میں واقع یونین کونسل کچہ گجرات کے عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم اکبر خان شہباز خیل نے کہا ہے کہ بعض افراد کی جانب سے بغیر کسی سرکاری حکم اور قانونی کارروائی کے بغیر غریب لوگوں کو ہراساں کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چند عناصر مبینہ طور پر محکمہ مال کے بعض افراد کو استعمال کرتے ہوئے یونین کونسل کچہ گجرات میں غریب افراد کے مکانات گرانے اور راستے بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے پولیس کو صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری حکم موصول نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں