ڈیف افراد میں نئے کپڑے اور راشن کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
بھلوال(نمائندہ دنیا)ڈیف افراد میں نئے کپڑے اور راشن کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیف افراد کو یوکے اور یواے ای کے پاکستانی مخیر حضرات کی امداد سے نئے کپڑے اور راشن تقسیم کیا گیا۔
اشفاق احمد گجر نے نئے کپڑے ڈیف افراد میں تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق بھلوال سرگودہا کے ڈیف افراد میں یواے ای کے عبداﷲ شرافی اور یوکے کے پاکستانیوں کی جانب سے مستحق ڈیف افراد میں نئے کپڑے تقسیم اور راشن تقسیم کرنے کی ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اشفاق احمد گجر تھے جس میں عبدالوہاب سمیت دیگرڈیف افراد میں نئے کپڑے اور راشن تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر تمام ڈیف افرادنے اس کارخیر پر یواے ای کے عبداﷲ شرافی اور یوکے کے تمام پاکستانی بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی انہیں دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے ۔۔