ہیلتھ سنٹر میں رات کے اوقات کے لئے ڈاکٹر تعینات

ہیلتھ سنٹر میں رات کے اوقات  کے لئے ڈاکٹر تعینات

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں رورل ہیلتھ سنٹر پر رات کے اوقات میں طویل عرصے سے ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے بعد ایک ڈاکٹر کو تعینات کردیا گیا۔

کندیاں رورل ہیلتھ سینٹر پر رات کے اوقات میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جہاں اب ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈاکٹر عمران ڈوگر کو رات کی شفٹ کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے ۔تاکہ شہریوں کو رات کے اوقات میں ایمرجنسی اور دیگر طبی سہولیات ہر وقت دستیاب رہیں۔محکمہ صحت انتظامیہ نے کہا ہے کہ کندیاں ہسپتال میں دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو بھی جلد پورا کر لیا جائے گا جس کے بعد عوام کو بروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں