ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک کر دیا گیا۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب سید قمر اقبال حیدر کی زیرِ نگرانی ٹریفک پولیس خوشاب نے ٹریفک قوانین کی وائلیشن کرنے والوں کے ٹوٹل 11,530چالان کیے گیے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنیوالے ڈرائیوروں کو مجموعی طور 2کروڑ سے زائد جرمانہ کیا گیا دوسری جانب نئے ڈرائیوروں کو ڈارئینگ کائسنسوں کے اجار کا سلسلہ بھی جاری رہا اور ماہ فروری میں3885 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو کیے گئے