زیادتی کے مقدمے میں اپنے بیان سے منحرف ہونے والی مدعیہ کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں اپنے بیان سے منحرف ہونے والی مدعیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں متاثرہ خاتون کی جانب سے ملزم کے حق میں بیان دیتے ہوئے اپنے بیان سے انحراف کیا گیا۔ جس پر پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔