لفٹ دینے کے بہانے سرکاری ملازم کو لوٹ لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لفٹ دینے کے بہانے سرکاری ملازم کو نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی دستاویزات سے محروم کر دیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے کریسنٹ کمپلیکس کے قریب سرکاری ملازم اویس کو نامعلوم رکشہ سوار ملز موں نے لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھا لیا اور اس دوران اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے تقدی، موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر ہیں اہم دستاویزات نکال لئے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔