19سالہ لڑکی کواغواء کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران 47شمالی میں ٹک ٹاکر برناڈ نے دو ساتھیوں کی مدد سے 19سالہ سلونی پطرس کو اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اغواء کر لیا۔
چبہ پرانا سے سلیم وغیرہ نے 33سالہ مسماۃ(ف)اور مٹھہ لک سے ندیم وغیرہ نے 22سالہ مسماۃ(ک) کو اغواء کر لیا اور نامعلوم مقامات پر لے گئے۔ ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرئے ۔