مخالفین نے عورت کو تشددکا نشانہ بناڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پر تشدد واقعات کے دوران عدالت پیشی پر آئی 35جنوبی کی رہائشی غلام فاطمہ کو اسکے مخالفین سلطان اور اسکی بیوی شاہدہ نے احاطہ کچہری کے باہر پکڑ کر اینٹ سے مارا پیٹا اور لہولہان کر کے فرار ہو گئے ۔
99جنوبی میں سابقہ رنجش پر مختار وغیرہ نے محمد احد اور اسکے بھائی محمد سعد جبکہ موہری وال میں معمولی تنازعہ پر رضوان اور اسکے ساتھیوں نے محمد اخلاق کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،118جنوبی میں ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران تلخ کلامی پر طیب وغیرہ نے کریم نواز کو مار مار کر ادھ موا کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔