رمضان میں ہم اپنی غلطیوں کی اﷲسے معافی طلب کریں ،عتیق الرحمان صدیقی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مذہبی رہنماء قاری عتیق الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ اﷲ تعالی ماہ رمضان میں ہماری تربیت کر کے ہمیں صاحب کردار بنانا چاہتا ہے تاکہ ہم سے عظمت والا کام لے اور عظمت والا کام یہ ہے کہ ہم اپنے دین اسلام اور ملک پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کر سکیں ۔ماہ رمضان ہمیں زندگی کے ہر پہلو کے اعتبار سے اپنا محاسبہ کرنے کا سبق دیتا ہے ۔
لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی غلطیوں کو اﷲ کے سامنے پیش کر کے معافی طلب کریں اور آئندہ اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا عزم کریں۔