کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈز کی حلقہ بندیاں مکمل کرکے اعتراضات مانگ لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )الیکشن کمیشن سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈز کی حلقہ بندیاں مکمل کرکے عوام سے اعتراضات مانگ لئے ہیں الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق وارڈ دس بنائے گئے ہیں۔
جنکے علاقوں میں ردو بدل کیا گیا ہے وارڈ1، 18ہزار236آبادی پر مشتمل ہے اسی طرح وارڈ2کی آبادی 19ہزار408وارڈ تین 18ہزار504وارڈ چار19ہزار 985 وارڈ پانچ19ہزار 326وارڈ چھ 19ہزار881 وارڈسات19ہزار210وارڈآٹھ17ہزار 245وارڈنو19ہزار44وارڈ دس19ہزار 352آبادی پر مشتمل ہے سب سے زیادہ آبادی وارڈ چار اور سب سے کم آبادی وارڈ آٹھ کی ہے موصول ہونے والے اعتراضات کی سماعت کے بعد حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔