مارے گئے آوارہ کتے گلیوں محلوں میں پڑے ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی ہدایت پر آوارہ کتوں کی تلفی کے خلاف بلدیاتی اداروں اور یونین کونسلوں جاری مہم کے دوران مارے گئے کتے گلیوں محلوں میں پڑے ہیں جنہیں اٹھایا نہیں جارہا ہے جس سے علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
بلدیاتی اداروں اور یونین کونسل کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہماری ڈیوٹی صرف آوارہ کتوں کو مارنے کی ہے ان کتوں کو ٹھکانے لگانیکی ذمہداری ستھرا پنجاب کے عملہ کی ہے۔