خوشاب میں نکاسی آب میں بہتری کیلئے صفائی آپریشن کا آغاز

 خوشاب میں نکاسی آب میں بہتری کیلئے صفائی آپریشن کا آغاز

خوشاب میں نکاسی آب میں بہتری کیلئے صفائی آپریشن کا آغاز عوام جلد نالوں کی صفائی اور عملی اقدامات ہوتے دیکھیں گے ، ایم ڈی واسا

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی ہدایت پرایم ڈی واسا عمران علی باجوہ نے خوشاب ،جوہرآباد میں سیوریج،کھلے مین ہول کو کور کرنے ،شہر گلی ،محلوں سے گزرنے والے نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ نے کہا کہ خوشاب ،جوہرآباد میں واسا کا قیام وزیر اعلی پنجاب کا بہترین اور تاریخی اقدام ہے جس سے خوشاب شہر اندرون اور بیرون گررنے والے نالوں ،سیوریج ،نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئے گی نالوں کی صفائی،کھلے مین ہول کورکرنے اور سیوریج کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ایم ڈی واسا خوشاب عمران علی باجوہ نے کہا کہ خوشاب کی عوام بہت جلد نالوں کی صفائی،سیوریج اور نکاسی آب انتظامات میں بہتری اور عملی اقدامات پر عملدرآمد ہوتا دیکھیں گے عوام الناس سے اپیل ہے کہ آپ گلیوں ،نالیوں میں کچرا وغیرہ نہ پھینکیں اپنے ماحول کو صاف ستھرااور خوشگواربنانے کے لیے محکمہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں واسا کی ٹیمیں تشکیل دے دیں گئی ہیں محکمہ واساکے ورکرزخوشاب وجوہرآباد میں نالوں کی صفائی آپریشن کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ آج خوشاب شہرسرفراز ٹاون سکیسر روڈخوشاب ،محلہ پراچگان مسجد بلال پرانا چوک محلہ نمد گراں نزد مسجد بگڑ والی ،محلہ مسجد استاداں والی ودیگر ایریاز میں نالوں کی صفائی پر کام کیاگیا ایم ڈی واسا نے کہا کہ نالوں کی صفائی ،سیوریج کے متعلقہ کسی شکایت کی صورت میں محکمہ واسا سے رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں