رمضان میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں

رمضان میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں

رمضان میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیںگوشت،دالیں ،چاول سمیت اشیاء ضروریہ کی سرکاری ریٹ کے برعکس فروخت

مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا) رمضان المبارک میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں، مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشانی میں مبتلا۔ مڈھ رانجھا اور گردونوا ح میں ماہ مقد س بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے شہری شدید پریشانی سے دوچارہیں ۔ گوشت،دالیں ،چاول سمیت اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخناموں کے برعکس من مانے نرخوں پر بدستور فروخت جاری ہے ۔ خاص طور پرپھل فروٹ انتہائی مہنگا ہونے کی بناء پرعام آدمی کی پہنچ سے دور ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ جاری کردی جاتی مگر عملدر آمدنہ ہونے سے شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔دوکانداروں کا کہنا ہے منڈیوں سے مال مہنگے داموں مل رہا ہے کم ریٹ پر فروخت ممکن نہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں اور منڈیوں میں بھی ریٹ کنٹرول کیئے جائیں تاکہ مارکیٹ میں عام خریدار کو ریلیف میسر ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں