شاہ پور میں بھی بھرپور شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ،شیر میکن
شاہ پور میں بھی بھرپور شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ،شیر میکن پودے لگانا وقت کی اہم ضرورت ،ماحول کو سرسبز اور صحت مند بنایا جاسکے
شاہ پور صدر (نامہ نگار )درخت ہماری زندگیوں کی بقا، ماحولیاتی تحفظ اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن نے DEO آفس خواتین شاہ پور میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ موسم بہار شروع ہوتے ہی صوبہ بھر کی طرح تحصیل شاہ پور میں بھی بھرپور شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ ماحول کو سرسبز اور صحت مند بنایا جاسکے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ثمرین اختر نے کہا کہ صرف پودے لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان کی نگہداشت اور حفاظت کو یقینی بنانا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے شجر کاری مہم میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اپنے گھروں، تعلیمی اداروں، سڑکوں کے کناروں اور نہروں کے اردگرد کے علاقوں میں پودے لگا کر ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور بہترین نگہداشت کرنے پر سردار عاصم شیر میکن نے دفتر کے مالی محمد اشرف کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیا ۔