ملت اسلامیہ بیدار نہ ہوئی تو اگلا ہدف پاکستان ہو گا، جمعیت اہلحدیث
ملت اسلامیہ بیدار نہ ہوئی تو اگلا ہدف پاکستان ہو گا، جمعیت اہلحدیث جس وقت مسلمان متحد ہو گئے دل کفار کے لیے آخری دن ہوگا،بلال طارق
خوشاب (نمائندہ دنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ضلع خوشاب کی مذہبی ، سماجی اور کاروباری شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ میں اتحاد کے فقدان کے باعث 57 ممالک کے مسلمان غیر مسلموں کے رحم و کرم پر ہیں، غزہ فلسطین اور کشمیر کے بعد اب اسلام دشمن قوتوں کی جارحیت کا رخ ایران کی جانب ہے ، اگر اب بھی ملت اسلامیہ بیدار نہ ہوئی تو ان کا اگلا ہدف پاکستان ہو گا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا جس دن تمام مسلمان اسلامی تعلیمات اور آقا دو جہاں کی ہدایت پر عمل پیرا ہوکر متحد ہو گئے دل کفار کے لیے آخری دن ہوگا، انہوں نے کہا کہ مسلمان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں 65 فیصد ہے مگر پھر بھی کفار ہم پر حاوی ہے کیوں کہ ہم اجتماعی مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف اپنے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔