چوروں کے خطرناک گروہ شانی گینگ کے دو ارکان گرفتار
چوروں کے خطرناک گروہ شانی گینگ کے دو ارکان گرفتار ساڑھے گیارہ لاکھ کے موٹرسائیکل نقدی اور د یگر مسروقہ سامان بر آمد
خوشاب (نمائندہ دنیا)صدر پولیس جوہر آباد نے چوروں کے خطرناک گروہ شانی گینگ کے دو ارکان کو قانوں کی گرفتار میں لے گیا ، ملزمان کے قبضہ سے 6مختلف وارداتوں میں چوری کیا جانیوالے موٹرسائیکل نقدی اور د یگر مسروقہ سامان بر آمد کر لیا گیا ، ملزمان سے بر آمد کئے سامان کی مالیت ساڑھے گیارہ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ مسروقہ سامان کی برآمدگی اور ان کے 6چوری کی وار داتوں میں ہونے کے اعتراف کے بعد مزید تفتیش جاری ہے ۔