نامعلوم افراد نے پانچ کاشتکاروں کی سال بھر کی کمائی لوٹ لی
نامعلوم افراد نے پانچ کاشتکاروں کی سال بھر کی کمائی لوٹ لی ملزمان نے راتوں رات کینوچوری توڑ لئے اور گاڑیوں میں لوڈ کر کے فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں پانچ کاشتکاروں کی سال بھر کی کمائی لوٹ لی ، بتایا جاتا ہے کہ مٹیلہ کے رہائشی عمر فاروق،100شمال کے رہائشی افتخار احمد،کوٹمیانہ کے شفقت علی ،غوث محمد والا کے بشیر احمد اور 109جنوبی کے منور علی کے باغات سے ملزمان نے راتوں رات کینوچوری توڑ لئے اور گاڑیوں میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے ، مجموعی طور پر نقصان کا تخمینہ 15لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے ، متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔