ہسپتالوں کی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل پھر التواء کا شکار
ہسپتالوں کی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل پھر التواء کا شکار سابق حکومت نے مجموعی طور پر113آسامیوں کی منظوری دی تھی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کے اکثر ہسپتالوں کی منظورشدہ آسامیوں پر تعیناتی کا عمل بجٹ مختص نہ ہونے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر التواء کا شکار ہو تا دکھائی دے رہا ہے ،رورل ہیلتھ سنٹروں ،ٹی ایچ کیو زہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں میڈیکل افسران کی کمی پرسابق صوبائی حکومت نے مجموعی طور پر113آسامیوں کی منظوری دی تھی جن میں مختلف کیڈرز کے میڈیکل اور انتظامی شعبہ کے افسران و ملازمین شامل ہیں ،جن کیلئے بجٹ مختص کرنے کا عمل گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے التواء کا شکار ہے ،جس کی وجہ سے نئی تعیناتیاں بھی عمل میں نہ آ سکیں ،ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ضلعی حکام صوبائی حکومت کو ان آسامیوں پر فوری تعیناتی کی سفارشات کرتے ہوئے ان پوسٹوں کا بجٹ مختص کرنے کیلئے متعدد بار لکھ چکے ہیں،جس پر تاحال عملدرآمد کی کوئی شنید نہیں جبکہ ضلعی حکومت پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے ۔