ہزاروں مستحقین درست پتہ نہ لکھوانے پرامداد کارڈ سے محروم
ہزاروں مستحقین درست پتہ نہ لکھوانے پرامداد کارڈ سے محروم موبائل نمبر بند جا رہے ، مستحقین کو کارڈ بارے دفتر آکر معلومات لینے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت ہزاروں مستحقین درست پتہ نہ لکھوانے اور موبائل بند ہونے کی وجہ سے امداد کارڈ سے محروم ہو گئے اس وقت ہزاروں کارڈ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دفاتر میں پڑے ہیں کارڈ تقسیم کرنیوالے عملہ کا کہنا ہے کہ مستحقین نے دوران سروے جو ایڈریس لکھوائے گئے تھے وہاں پر متعلقہ افراد نہیں مل رہے ہیں اسی طرح دیئے جانیوالے بہت سے موبائل نمبر بند جا رہے ہیں عملہ نے مستحقین افراد سے اپنے کارڈ بارے دفتر آکر معلومات لینے کی ہدایت کی ہے ۔