مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی انتظامیہ کو اپنے اپنے اضلاع میں پیٹرول پمپس کی نگرانی کرنے اور پیٹرول ہونے کے باوجود فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے بعض پیٹرول پمپس مالکان ممکنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ہونے پر پیٹرول کی فروخت کم کر دی ہے اور بعض نے فروخت بند کردی ہے جس وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ایران اسرائیل جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ طور پر قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کیلئے شہر سمیت مختلف شاہراؤں پر قائم ایسے فیلنگ اسٹیشنز کی نشاندہی ہوئی ہے جو کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے باوجود قلت ظاہر کر کے مہنگے داموں پیٹرول و ڈیزل فروخت کر رہے ہیں اور پیٹرول و ڈیزل کی وسیع پیمانے ذخیرہ اندوزی ک بھی اطلاعات ہیں ۔