مسلم ممالک کو متحد ہو کر امریکی جارحیت کا جواب دینا ہو گا، علما
مسلم ممالک کو متحد ہو کر امریکی جارحیت کا جواب دینا ہو گا، علما ہمیں چائیے کہ بھائی چارے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،سبطین شاہ نقوی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی .جمعیت اشاعت اہلسنت والسنہ کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد عطاء اﷲ بندیالوی، متحدہ علماء کونسل کے علامہ عبداﷲ سعید ہاشمی۔قاری احمد علی ندیم، قاری وقار احمد عثمانی۔حافظ میاں عبدالغفار آزاد مولانا محمد عمرفاروقی۔امیرافضل اعوان۔قومی امن کمیٹی کے مولانا ملک ضیاء الحق، شفقت اقبال ﷲ،شیخ نعیم طاہراوردیگر علماء و مشائخ نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور ایرانی قوم سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر قیام امن وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے مسلم ممالک کو متحد ہو کر جارحیت کا سسیہ پلائی دیوار بن کر جواب دینا ہو گا۔انہوں نے امن و استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا رمضان رحمتوں برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے جس کی فضلیت و برکات، عبادات قرب الٰہی ،راہ نجات اور گناہوں سے معافی کا زریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت و عظمت اصحاب رسول دین اسلام کا جزاول ہے اس لئے ہم اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر راہ نجات کو تلاش کر کے روز محشر اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں کے حقدار بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن وامان کے قیام کا درس دین اسلام سے ملتا ہیجو ہم آہنگی و بھائی چارے کے ساتھ عوام کے تحفظ کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں چائیے کہ ہم قیام امن، اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں جس میں حکام الٰہی کے تابع توحید و سنت کے نظام کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے ہمیں چائیے۔