نامعلوم افراد کی میڈیکل سٹور میں داخل ہو کر فائرنگ،2افراد زخمی
نامعلوم افراد کی میڈیکل سٹور میں داخل ہو کر فائرنگ،2افراد زخمی زخمی کرنے کے بعد چاقو اور سوٹے سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چک سیدا میں نامعلوم افراد کی میڈیکل سٹور میں داخل ہو کر فائرنگ۔2افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں سٹور کا مال مدثر حسین اور اسکا کزن برکات الحسن شامل ہیں، ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد متاثرین کو چاقو اور سوٹے سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔