فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او تھانہ کالاباغ اور ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل معطل
واں بھچراں۔(نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے فرائض میں غفلت اور لاپروائی پر ایس ایچ او تھانہ کالاباغ عبد الرؤف اور ۔ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل اجمل خان کو فوری طور پر معطل کرکے پولیس لائنز حاضر کر دیا ہے ۔
ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی ناقابلِ برداشت ہے ، پولیس فورس میں نظم و ضبط اور احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔