بھاگٹانوالہ اور نواح میں آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم جاری
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر بھاگٹانوالہ اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی عملہ اور متعلقہ افسران انچارج یونین کونسل چوہدری یاسر گجر کی نگرانی میں متحرک ہیں اور اہلکاروں کی ٹیمیں دن کے ساتھ ساتھ رات گئے تک فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔چوہدری یاسر گجر کی سربراہی میں جاری اس مہم کے دوران متعدد آوارہ کتوں کو تلف کر کے آبادیوں سے دور پھینک دیا گیا تاکہ شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔