چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

چرچز کی سکیورٹی کے  فول پروف انتظامات

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کے احکامات پر چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے احکامات پر ضلع بھر کے چرچز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلع کے تمام چرچز پر میانوالی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ عبادات کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے ۔سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ ایس ڈی پی اوز خود چرچز کا دورہ کر رہے ہیں۔ اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو بریفنگ دے رہے ہیں۔میانوالی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں