پنجاب گروپ آف کالجز میانوالی کے زیر اہتمام سٹیپ سیلف ایسیسمنٹ 2026ٹیسٹ

پنجاب گروپ آف کالجز  میانوالی کے زیر اہتمام سٹیپ  سیلف ایسیسمنٹ 2026ٹیسٹ

میانوالی (نامہ نگار ) پنجاب گروپ آف کالجز میانوالی کے زیر اہتمام پری میڈیکل ، پری انجینئرنگ اور آئی سی ایس سیکنڈ ایئر کے طلباء طالبات کی مہارتوں کو چیک کرنے اور آگے بڑھنے کے لئے سٹیپ سیلف ایسیسمنٹ 2026 ،،، کے نام سے ایک ٹیسٹ گزشتہ روز صبح 10 بجے پنجاب کالج میانوالی ہی میں منعقد ہوا۔

جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا طالبات نے حصہ لیا قبل ازیں ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تکمیل کی گئی پرنسپل پروفیسر رانا محمد سلیم نے بتایا کہ 3000 ٹاپ سکوررز طلبا طالبات کے لیئے 100 فیصد سکالر شپ رکھے گئے ہیں جو کہ ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد تقسیم ہوں گے انہوں کہا کہ داخلہ سب کیلئے فری تھا اور طلبہ طالبات نے نہائت جوش و جذبے سے حصہ لیا اور اپنی مہارتوں کو نکھارا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں