ماڑی انڈس میں یوم خواتین کے حوالے سے ایک سیمینار

ماڑی انڈس میں یوم خواتین  کے حوالے سے ایک سیمینار

کالاباغ (نمائندہ دنیا) نوروومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اور بیداری کے تعاون سے ماڑی انڈس میں یوم خواتین کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ صدارت میڈم مختیار شاہین نے کی۔

تقریب کی مہمان خصوصی مسز بیگم تنویر اور میڈم فرحانہ تھیں جنہوں نے خواتین کے اہم کردار اور معاشرتی ترقی میں ان کی شراکت پر روشنی ڈالی اور انٹرنیشنل وومن ڈے کے موقع پر خواتین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار ہم خواتین کے دن کے حوالے سے منا رہی ہیں انسان کی تکمیل کے لئے ان کی پسلی سے اماں حوا کو پیدا کیا گیا عورت کا وجود اس کائنات کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ مرد کا ہر شے کی تعمیر میں دونوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کسی بھی شکل میں ماں بہن بیٹی بیوی وہ ایک اہم ذمہ داری نبھاتی ہیں۔ ان کی اہمیت گھر میں مرکزی ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں