عورت صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے معاشرے کی تربیت گاہ ہوتی،پرنسپل صائمہ مبشرہ
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)عالمی یومِ خواتین کے موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کی پرنسپل ڈاکٹر صائمہ مبشرہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا کردار نہایت اہم اور بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایک باشعور، تعلیم یافتہ اور بااختیار عورت نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک عورت صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے معاشرے کی تربیت گاہ ہوتی ہے ، جو ماں کی صورت میں نسلوں کی بہترین تربیت کرتی ہے ، بہن کی شکل میں محبت اور خلوص بانٹتی ہے ، بیٹی کی صورت میں گھر کی رحمت بنتی ہے اور بیوی کی حیثیت سے زندگی کے سفر میں وفادار ساتھی کا کردار ادا کرتی ہے ۔ڈاکٹر صائمہ مبشرہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ خواتین نے تعلیم، صحت، سیاست، صحافت، کاروبار اور سماجی خدمات سمیت زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔