رمضان اللہ کی عظیم نعمت اور روحانی اصلاح کا مہینہ ‘ملک محمدرمضان ساند
موچھ(نمائندہ دنیا)رمضان المبارک اللہ کی عظیم نعمت اور روحانی اصلاح کا مہینہ ہے ، رمضان المبارک کا روزہ رکھ مسلمان کو دلی سکون حاصل ہوتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت ملک محمدرمضان ساند نے دوست احباب کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ھے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے ، یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں قرآنِ مجید نازل ہوا اور جس کی ہر گھڑی اللہ تعالیٰ کی رحمت کا پیغام دیتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ماہِ مقدس میں تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار، صدقہ و خیرات، تراویح اور شبِ قدر کی تلاش کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاجر حضرات ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے مکمل اجتناب کریں اور اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کا خاص خیال رکھیں۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی حقیقی برکات سمیٹنے اورایک ساتھ مل کر عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔