میانوالی میں پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،مالکان
داؤدخیل(نماندہ دنیا)پی ایس او پٹرول پمپ کے مالکان سید قیصر عباس شاہ، زبیر خان اور ملک طارق اعوان نے ڈپٹی منیجر زاہد خان اور سیل آفیسر بلال خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔
پٹرول پمپ مالکان کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل حالات میں جب مختلف علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی شکایات سامنے آئیں اور بعض کمپنیوں کے پٹرول پمپس پر ایندھن نایاب ہو گیا، اس وقت زاہد خان اور سیل آفیسر بلال خان نے خلوص دل، محنت اور دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور ڈویژن ڈی آئی خان بالخصوص ضلع میانوالی میں پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ان افسران کی بہترین حکمت عملی اور بروقت اقدامات کے باعث پی ایس او کے پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی اور شہریوں کو کسی بڑی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس او کی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی کوششوں سے عوام کو ریلیف ملا اور پٹرول پمپس پر ایندھن ہر وقت دستیاب رہا۔