عرس حضرت شاہ شمس شیرازیؒ 4تا 7اپریل کومنایا جائے گا

عرس حضرت شاہ شمس شیرازیؒ  4تا 7اپریل کومنایا جائے گا

شاہپور صدر (نامہ نگار ) شاہ پور کے تاریخی عرس و میلہ حضرت شاہ شمس شیرازیؒ کی تیاریاں جاری ہیں عرس و میلہ 4تا 7 اپریل نہایت عقیدت و احترام و روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

یہ بات پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے حضرت شاہ شمس شیرازیؒ کے عرس و میلہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں شاہ پور سٹی میں سید مسعود احمد شاہ شیرازی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میلہ حضرت شاہ شمس شیرازیؒ پر کبڈی نیزہ بازی والی بال اور گھوڑسواری سمیت دیگر تمام روایتی کھیلوں کا انعقاد ہوگا۔عوامی تفریح کیلئے لکی ایرانی سرکس، چڑیاگھر، موت کے کنویں اور جھولے بھی لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عرس ومیلہ کی روایت سوا چار سو سال پرانی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں