ہمارے قائدین موثر پارلیمانی کردار ادا کرتے رہیں گے ، محمد علی ساول

ہمارے قائدین موثر پارلیمانی کردار  ادا کرتے رہیں گے ، محمد علی ساول

خوشاب(نمائندہ دنیا) نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ، جمہوریت کا استحکام اور آئین کی بالا دستی پاکستان پیپلزپارٹی کے اہداف ہیں انشا اﷲ ہمارے قائدین ان اہداف کے حصول کیلئے اپنی موثر پارلیمانی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور کسی بھی سیاسی شخصیت کو قومی سیاست آوٹ کرنے کے حق میں نہیں ، ہماری جماعت آئین پاکستان کی خالق اور جمہوریت کی محافظ ہے۔ انشاء آئین اور جمہوریت کیخلاف ہونبیوالی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی توانائیاں مثبت اور پاکیزہ سیاست کے فروغ پر مرکوز رکھے گی ، ملک محمد علی ساول کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بنیادی میں ہمارے قائدین اور کارکنوں خون کے شامل ہے اس لئے ہماری جماعت کسی بھی سطح پر جمہوریت کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دے گی اور ہر غیر جمہوری سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتی رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں