نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر اسکی کار کو تباہ کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر اسکی کار کو تباہ کر دیا اور فرار ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ 131شمالی کے عصمت اﷲ کے گھر گزشتہ شب نامعلوم افراد دیور پھلانگ کر اندر آ گئے اور گیراج میں کھڑی کارپر کلہاڑی اور آہنی چیز کے ذریعے وار کر کے شیشے توڑ ڈالے ، سیٹیں باہر نکال کر خراب کر دی ، اور فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔