لاپتہ ذہنی معذور بچے کو فیصل آباد سے ڈھونڈ کربحفاظت والدین تک پہنچا دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے نواح سے اچانک لاپتہ ذہنی معذور بچے کو فیصل آباد سے ڈھونڈ کربحفاظت والدین تک پہنچا دیا گیا۔
تھانہ کڑانہ کی حدود سے ذہنی معذور 12 سالہ بچہ عدنان اچانک لاپتہ ہو گیاجو سننے اور بولنے کی طاقت سے محروم تھا جس کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاپتہ بچے کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے CCTV فوٹیجز، ہیومن انٹیلی جنس ، لاری اڈوں پر لگے کیمروں کی مدد سے ذہنی معذور بچے عدنان کو فیصل آباد سے بحفاظت ڈھونڈ کر والدین تک پہنچا دیاجنہوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ پولیس عوام کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے ۔