سحری و افطاری میں توبہ و استغفار کو معمول بنائیں، قاری احمد علی ندیم

سحری و افطاری میں توبہ و استغفار کو  معمول بنائیں، قاری احمد علی ندیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی صدر تحفظ ختم نبوت پنجاب قاری احمد علی ندیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ریاضت سے اس روحانی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

سحری و افطاری میں توبہ و استغفار کو معمول بنائیں ،اﷲ کی نافر مانی اور گناہ وہ مضر چیز ہے جس سے انسان کے قلب میں زنگ لگ جاتا ہے اس کا بہترین علاج اور تر یاق توبہ ہے ، یہ حقیقت ہے کہ انسان خطاو نسیان کا پُتلا ہے ،غلطی اور گناہ کر نا انسان کی جبلت میں ہے مگر بہترین گناہ گار وہ ہے جو اپنے گناہوں پر ندامت کے ساتھ آنسو بہائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں