رمضان ہمیں گناہوں سے بچنے اور اﷲ کا قرب عطا کرتا ہے ،قاری وقار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ماہ رمضان ہمیں گناہوں سے بچنے اور اﷲ تعالی کا قرب عطا کرتا ہے ،نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں ۔
ماہ رمضان کو باقی تمام مہینوں پر فوقیت دی گئی ہے ،اور اس ماہ میں ہر نیک عمل کا اجر ستر گناہ زیادہ کر دیا گیا اوراس ماہ کو امت مسلمہ کے لیے اپنے گناہوں کی معافی رحمت خداوندی سمیٹنے کا ذریعہ بنا دیا ہے ، قاری وقار احمد عثمانی نے درس قرآن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں ہمیں اﷲ تعالی کے سامنے سر بسجود ہو کر اﷲ کی دی نعمتوں کا شکر بجا لانا چاہیے اور اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کے حصول کی کوشش کرنا چاہیئے اﷲ تعالی اپنے بندوں پر خصوصی کرم عطا کرتے ہیں۔