بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، لاکھوں آئس برآمد

 بدنام زمانہ منشیات فروش  گرفتار، لاکھوں آئس برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد لی گئی۔

 ایس ایچ او ساہیوال میثم رضا نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز کو گرفتارکر لیا جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں